۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
حجۃ الاسلام والمسلمین سید مرید حسین نقوی

حوزہ/ ہندوستان کے معروف شاعر اور مداح اہل بیت علیہم السلام مرحوم رضا سرسوی کے انتقال پُر ملال پر حوزہ علمیہ جامعۃ المنتظر لاہور کے ناظم اعلیٰ حجۃ الاسلام والمسلمین سید مرید حسین نقوی نے کہا کہ ممتاز شاعر، مداح اہل بیت علیہم السلام اور قرآنی تعلیمات اور معارف کو شعر و شاعری کی زبان میں فروغ دینے والے معتبر شاعر نوشہ رضا سرسوی کے انتقال کی خبر سن کر نہایت افسوس ہوا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ہندوستان کے معروف شاعر اور مداح اہل بیت علیہم السلام مرحوم رضا سرسوی کے انتقال پُر ملال پر حوزہ علمیہ جامعۃ المنتظر لاہور کے ناظم اعلیٰ حجۃ الاسلام والمسلمین سید مرید حسین نقوی نے کہا کہ ممتاز شاعر، مداح اہل بیت علیہم السلام اور قرآنی تعلیمات اور معارف کو شعر و شاعری کی زبان میں فروغ دینے والے معتبر شاعر نوشہ رضا سرسوی کے انتقال کی خبر سن کر نہایت افسوس ہوا۔

انہوں نے کہا کہ مرحوم سرسوی نہ فقط ہندوستان میں بلکہ پوری دنیا میں مقبول تھے اور انہیں خوب پسند کیاجاتا تھا، ان کی شاعری بھی اپنے معاصرین میں امتیازی حیثیت رکھتی تھی۔

حوزہ علمیہ مدینتہ العلم کوپن ھیگن ڈنمارک کے مدیر نے شاعر اہلبیتؑ مرحوم سرسوی کے سانحہ ارتحال کو ادبی حلقوں کاناقابل تلافی نقصان قراردیتے ہوئے ان کے انتقال کو ایک عہد کے خاتمہ سے تعبیر کیا۔

اس عظیم شاعر کی وفات،ہندوستانی شیعوں اور خصوصاً مرحوم و مغفور کے عقیدت مندوں، علماء، شعراء اور اس عظیم شاعر کی منفرد شاعری سے استفادہ کرنے والے عام لوگوں کے لئے ایک عظیم فقدان ہے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .